عوام کے حق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔امیر جماعت اسلامی لاہور
لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے آئی ایم ایف کی ڈیمانڈ پر بجلی کی قیمت میں اضافے کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمت میں ظالمانہ اضافہ مہنگائی کی چکی میں پسی عوام پر بدترین ظلم ہے۔ضیا الدین انصاری نے کہاکہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 5 روپے 40 پیسے کا اضافہ مزید معاشی بحران پید اکریگا، عوام پہلے ہی اووربلنگ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ہاتھوں اذیت کا شکار ہیں، بجلی کے بلوں میں سرچارجز اور فیول ایڈجسٹمنٹ کے باعث مزدور طبقہ اپنا خون نچوڑ کر بلوں کی ادائیگی کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ سال 2023ـ24 میں چوتھی سہ ماہی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد د میں عوام کا جیب پر ڈاکہ ڈالا گیاہے جس کو مسترد کرتے ہیں، عوام کے حق کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے،آئی ایم ایف کے قرض حکمران خود ہڑپ کرتے ہیں، ادائیگی کے لیے عوام کو قربانی کا بکرا بنایا جاتا ہے۔
رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ حکومت غریب عوام پر ظلم کی بجائے اپنی مراعات ختم کرے۔ اشرافیہ کو آئی ایم ایف کے سامنے عوام کو قربانی کے لیے پیش کرنے کے بجائے اپنی مراعات قربان کرنی چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ صاف شفاف احتساب کا سلسلہ شروع کیا جائے تاکہ ملک لوٹنے والوں کی پراپرٹیز سے آئی ایم ایف کا قرضہ ادا کیا جاسکے۔
