عوام اپنی صفوں میں انتشار پھیلانے والے عناصر کو بے نقاب کریں۔انیق احمد کی میڈیاسے گفتگو
جڑانوالہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق نگران وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ اسلام میں سانحہ جڑانوالہ جیسے واقعات کی کوئی گنجائش نہیں، دینی تعلیمات سے دوری اور کم علمی ایسے واقعات کا بنیادی سبب ہے۔نگران وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے کہا کہ اسلام امن کا مذہب ہے، معاشرے میں جہالت، مذہبی منافرت اور شدت پسندی کے خاتمے کیلئے تمام طبقات کو مل کر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جڑانوالہ واقعہ سے پاکستان کی بدنامی ہوئی، پاکستان میں بسنے والی اقلیتیں ریاست کی ذمہ داری ہیں، عوام اپنی صفوں میں انتشار پھیلانے والے عناصر کو بے نقاب کریں، جڑانوالہ سانحہ پاکستان میں موجود مذہبی ہم آہنگی کی فضا کو متاثر نہیں کرے گا۔
