ساہیوال//چوہدری محمد آصف ندیم آرائیں ڈویژنل برو چیف ساہیوال: پولیس کی جانب سے نومولود مغوی بچے کو ریکارڈ ٹائم میں صحیح سلامت بازیاب کرانے اور ملزمان کی گرفتاری پر بچے کے ورثاء کی طرف سے ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کے اعزاز میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا* –
میزبانی کے فرائض بچے کے دادا مذہبی رہنماء عبدالستار نقشبندی نے سرانجام دیئے-تقریب میں ایس پی انویسٹیگیشن،اے ایس پی بنگل خان بگٹی ،ایس ڈی پی او سٹی سرکل، ایس ایچ اوز سمیت علماء کرام،تاجر،وکلاء اورصحافیوں اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی-عبدالستار نقشبندی نے اپنے پوتے کی بازیابی پر اپنی فیملی کی طرف سے ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد پرپھولوں کی پتیاں ںچھاور کرکے شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا- انہوں نے کہاکہ میرے پوتے کی بازیابی میں ڈی پی او فیصل شہزاد اور ان کی پولیس ٹیم نے دن رات محنت کی جس پر میں اپنی تمام فیملی اور اہلیان ساہیوال کی طرف سے ایک بار پھر ساہیوال پولیس کا شکریہ ادا کرتا ہوں-ڈی پی او فیصل شہزاد نے پرتپاک استقبال پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ یہ ان کا بطور سربراہ ساہیوال پولیس فرض تھا اور اس کیس میں ان کی ٹیم نے جدید سائنسی آلات اور پیشہ ورانہ تربیت اور تجربہ کو بروئے کار لاکر ناصرف بچے کو بازیاب کرایا بلکہ اغواء کاروں کو بھی سلاخوں کے پیچھے پہنچایا-آئندہ بھی ساہیوال پولیس اسی طرح اپنے فرائض سر انجام دیتی رہے گی
