پاکستان اور بھارت کا نئی دہلی و اسلام آباد میں اپنے ناظم الامور تبدیل کرنے کا فیصلہ۔

Spread the love

بھارت کے لیے نئی دہلی میں سعد وڑائچ پاکستان کے نئے ناظم الامور ہوں گے۔ذرائع

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان اور بھارت نے نئی دہلی و اسلام آباد میں اپنے ناظم الامور تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہےکہ بھارت کے لیے نئی دہلی میں سعد وڑائچ پاکستان کے نئے ناظم الامور ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ بھارتی ناظم الامور سریش کمار کی جگہ گیتا سریواستوا اسلام آباد آئیں گی جب کہ نئی دہلی میں اعزاز احمد خان ناظم الامور کے عہدے پر ذمہ داری انجام دیں گے۔ذرائع کے مطابق دونوں ممالک نے متعلقہ سفارتکاروں کو ویزے جاری کردیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں