لندن( پ ر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے سنیئر نائب صدر مرزا فیصل محمود نے کہا کہ پاکستان خصوصاً سندھ کی عوام کے پاس اب پاک سرزمین پارٹی اور مصطفی کمال کے علاوہ اور کوئی چوائس نہیں بچی ھے ۔پاک سرزمین پارٹی عوام پاکستان کو وہ تمام بنیادی حقوق ان کی دھلیز پر دینا چاہتی ھے اور تب ھی ممکن ھے جب اختیارات کونسل لیول پر منتقل کیے جائیں۔ چار سالہ کارکردگی منہ بولتا ثبوت ھے کہ مصطفی کمال ایک سچا اور محب وطن پاکستانی ہے جب اس نے دیکھا آن کی سابقہ جماعت ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ھے تو انہوں نے نا صرف اقتدار کو بلکہ آس جماعت کو بھی جوتوں کی نوک مار کر پاکستان اور عوام کو بجانے کے لئے محب وطن جماعت پاک سرزمین پارٹی کی داغ بیل ڈالی اور اب عوام پر لازم ھے کہ وہ مصطفیٰ کمال کا ساتھ دیں۔
