ملکی مستقبل کیلئے رہنماؤں کا انتخاب کرنا پاکستانی عوام کا کام ہے۔امریکی سفیر

Spread the love

امریکا دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کے لیے عوام کے منتخب کردہ نمائندوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔امریکی سفیر

اسلام آباد(نمائندہ اویس قاضی)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی.ترجمان امریکی سفارتخانے کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات میں امریکی سفیر نے پاکستان کے آئین کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے لیے امریکا کی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کے رہنماؤں کا انتخاب کرنا پاکستانی عوام کا کام ہے۔ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ امریکا دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کے لیے عوام کے منتخب کردہ نمائندوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں