گلگت (پ ر) ملازمین عوامی خدمت کو عبادت سمجھ کر ادا رکریں، عوامی مسائل کاحل ہی ہماری اولین ترجیح ہے بہتر کارکردگی کے حامل ملازمین ادارے کی شان اور وقار میں اضافہ کرتے ہیں عوامی خدمت کایہ سفر جاری رہنا چاہیے، ان خیالا ت کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر ومیونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر)عادل علی نے جمعرات کے روز تحصیل و میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کو تعریفی اسناد کی تقسیم کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایمانداری اور خلوص نیت سے ڈیوٹی کرنا ہی اصل ڈیوٹی ہے تحصیل او ر میونسپل کارپوریشن دو ایسے سرکاری ادارے ہیں جہاں براہ راست عوامی مسائل حل ہوتے ہیں، زمینوں کے انتقالات ہو یا نام جائداد منتقلی ہو، نجی تعمیرات ہو یا کمرشل تعمیرات، گرافروشوں کے خلاف کاروائی ہو یا خود ساختہ مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہو، فٹ تجاوزات، گوشت کی ترسیل سمیت پولٹری شاپش کی نگرانی، نان بائی وزن میں کمی یا نرخنامے کی اضافہ پر قانونی کاروائی کرنا مقصود ہو، ان دونوں اداروں کا بنیادی کردار سے انکار نہیں کیاجاسکتا ہے۔ میں بحیثیت ادارے کا سربراہ اپنے آفیسران،کلرک صاحبان، پٹواری ہویابلڈنگ انسپکٹر کاردگی سے مطمئن ہو امید ہے اپنی پیشہ وارانہ خدمات پہلے سے بہتر انداز میں نبھائیں گے۔ واضح رہے جمعرات کے رو ز اسسٹنٹ کمشنر نے ملازمین کے حوصلہ افزائی کیلئے تعریفی اسناد تقسیم کی۔چیف کوآرپوریشن آفیسربلدیہ عظمیٰ عابد حسین میر، نائب تحصیلدار اخترحسین، شجاع عالم، مظہر مغل، عثمان، شاہد، لیاقت، عالم حسین، اجلال، زاکر حسین، و دیگرسٹاف میں اسناد تقسیم کئے، ملازمین نے حوصلہ افزائی کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر کاشکریہ ادا کیا، اور اسے ملازمین کیلئے بہتر کارکردگی کیلئے آکسیجن قرار دیا، اسسٹنٹ کمشنر کے اس اچھی کاوش پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں
