گلگت (پ ر) گرانفروشوں، آٹا اورگندم چوروں کی شامت آگئی، اسسٹنٹ کمشنر نے کمیٹیاں بناکر مجسٹریٹس کو سپیشل ٹاسک دے دیا، تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے میونسپل حدود میں اشیائے خوردنوش کی قیمتوں کی جانچ پڑتال اور آٹے کی چور ی وغیر قانونی استعمال کو روکنے، فلور ملز اور ڈسٹری بیوشن پوائنٹس پر سرپرائز چیکنگ اچانک معائینہ کے لیے مجسٹریٹس کی سربراہی میں تین، تین ڈیوٹی مجسٹریٹس، میونسپل پولیس فورس کے جوانوں پر مشتمل 2 الگ الگ ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ کمیٹیا ں روزانہ کے بنیادوں پر اپنے اپنے سیکٹرز میں سرکاری نرخناموں پر عمل درآمد اور آٹا سیل پوائنٹس پر فراہمی کویقینی بنانا ہے۔ مجسٹریٹس پر مشتمل کمیٹیاں میونسپل حدود میں گرانفروشی کو روکنے اور آٹے کی معیار کی بہتری کاجائزہ اور اچانک معائینہ سمیت آٹے یا گندم کی ممکنہ چوری روکنے کیلئے چھاپہ مار کاروائی کریں گی، عوام اپنی شکایات پرائس کنٹرول سیل انچارچ کے پاس درج کرائیں، تاکہ فوری کاروائی کے ذریعے عوام کو سہولت دی جاسکے، کمیٹیاں بنانے کا مقصد غیر قانونی اقدامات کو روکنا ہے ترجمان نے عوام الناس کے نام پیغام میں کہاکہ تاجروں، ہول سیلرز، جنر ل سٹوروں، نان بائیوں، بابر شاپس، یوٹیلیٹی سٹور، ڈیپارٹمنٹل سٹورز مالکان کے خلاف سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد نہ کرنے انچارچ پرائس کنٹرول کمیٹی کے پاس اپنی شکایات کرسکتے ہیں، تاکہ فوری طور پر خلاف ورزی پر مرتکب تاجروں کے خلاف کاروائی کی جاسکے۔ واضح رہے ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم کے قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر اور اسکی ٹیم عوامی مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں
