پٹرول مالکان کم پیمانہ اور غیر معیاری پیٹرول فروخت کر کے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے

Spread the love

وزیرآباد(طارق جاوید ملک) پٹرول مالکان کم پیمانہ اور غیر معیاری پیٹرول فروخت کر کے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے وزیرآباد شہر اور گردونواح میں بڑی ڈھٹائی سے پیٹرول پمپ مالکان کم پیمانہ سے پیٹرول کی فروخت جاری رکھے ہوئے ہیں مقامی انتظامیہ کی آشیر باد سے لاڈلے پٹرول پمپ مالکان کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے تفصیلات کے مطابق موجودہ بے رحم مہنگائی سے تنگ عوام پہلے ہی پٹرول کی قیمتوں سے پریشان دکھائی دے رہی ہے وہی پٹرول پمپوں پر پوری قیمت وصول کرنے کے باوجود صارفین کو ماپ تول پورا نہ ہونے کی وجہ سے کم پٹرول دے کر دونوں ہاتھوں سے لوٹنے جانے کا انکشاف ہوا ہے انسانیت کے دشمنوں کا انسانوں کے ساتھ فراڈ دھوکہ، عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے وزیرآباد گردونواح پٹرول پمپ مالکان کی کم پیمانہ مہارت اپنی جگہ ملازمین مختلف طریقوں سے صارفین کو بے وقوف بنا رھے ہیں انتظامیہ کی ملی بھگت سے مبینہ طور پر ناقص اور ایرانی،غیر معیاری پٹرول بڑی ڈھٹائی سے فروخت کیا جارہا ہے متعلقہ انتظامیہ بخوبی باخبر ہونے کے باوجود با اثر افراد کے پیٹرول پمپس کو چیک کرنے سے قاصر ہے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول پمپ کے معیار کے ساتھ پیمانے بھی چیک کیے جائیں تاکہ شہری لوٹ مار سے بچ سکیں –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں