سرائے عالمگیر(محمد زاہد خورشید) ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت اور ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل چوہدری غلام محمد گجرکی زیر نگرانی،ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیرغلام مرتضیٰ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروش دونوں بہنوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئےملزمہ شبنم بی بی کے قبضہ سے 1400گرام چرس برآمد کی جبکہ ملزمہ عالیہ بی بی کو گرفتار کرکے مذکوریہ کے قبضہ سے1500گرام چرس برآمد کرکے دونوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔مزید تفتیش جاری ہے۔ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کا کہنا ہے کہ ضلع گجرات کو منشیات سے پاک کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
