لیفٹیننٹ کرنل راجہ شاہد ستی کو تمغہ امتیاز ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔راجہ ظفر سعید ستی
مری(نمائندہ خصوصی)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل راجہ شاہد ستی کو تمغہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں لیفٹیننٹ کرنل راجہ شاہد ستی کو تمغہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا ہے یاد رہے کہ لیفٹیننٹ کرنل راجہ شاہد ستی کا تعلق علاقہ گہل تحصیل مری سے ہے راجہ شاہد ستی کو تمغہ امتیاز ملنا خطہ کوہسار، پوٹھوہار میں بسنے والی تمام برادریوں بالخصوص ستی قوم کیلئے باعث فخر اور اعزاز کی بات ہے۔ اس موقع پر بین الاقوامی گلوبل نیوز ایجنسی یورپین آرگنائزیشن کے اعزازی انچارج برائے اسلام آباد راجہ ظفر سعید ستی نے اپنی طرف سے مبارکباد دی اور اپنے پیغام میں کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل راجہ شاہد ستی کو تمغہ امتیاز ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں جو کہ ہمارے لیئے فخر و اعزاز کی بات ہے اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی لیفٹیننٹ کرنل راجہ شاہد ستی کو اور کامیابیاں نصیب کریں۔آمین
