ایمان مزاری اور علی وزیر کی درخواستِ ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی۔

Spread the love

واضح رہے کہ عدالت نے ایمان مزاری اور علی وزیر کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجا ہے۔

اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق بغاوت، اکسانے اور دھمکانے کے کیس میں سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری اور سابق ایم این اے و پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما علی وزیر کی درخواستِ ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس نے درخواستِ ضمانت پر سماعت کی۔اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی رخصت کے باعث سماعت ڈیوٹی جج نے کی۔ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس نے سماعت بغیر کارروائی 28 اگست تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے 28 اگست کو ایمان مزاری کی درخواستِ ضمانت پر دلائل طلب کر لئے۔واضح رہے کہ 24 اگست کو بغاوت، دھمکانے اور اکسانے کے کیس میں اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ایمان مزاری اور علی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا تھا۔عدالت نے ایمان مزاری اور علی وزیر کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں