حکومت عوام کا معاشی قتل بند کرو۔ محمد نادر خان

Spread the love

اس وقت 13 مختلف قسم ٹیکسز لئے جا رہے ہیں جو قابل افسوس ہے۔سیاسی و کاروباری شخصیت

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق معروف سیاسی و کاروباری شخصیت محمد نادر خان نے کہا کہ ملکی عوام اس بجلی کے بلوں کی وجہ سے خودکشیاں کر رہے ہیں جو قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں عوام کا معاشی قتل بند کرو اور بجلی، گیس تیل، ادویات کی قیمتوں میں اضافہ بند کرو۔ عوام کو ذلیل ,و خوارکرنے کی بجائے عوام کو ریلیف دینے میں اہم کردار ادا کریں کیونکہ ریلیف دینا عوام کا حق ہے۔ معروف سیاسی و کاروباری شخصیت محمد نادر خان نے بین الاقوامی گلوبل میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ روز بروز بجلی اور گیس بلوں میں اضافہ عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں سے مطالبہ ہے کہ عوام پر جاری ظلم و ستم بند کریں اور عوام کو بنیادی سہولیات مہیاکرنے میں کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں