ملک میں جمہوریت کی فروغ کیلئے پیپلزپارٹی کی جدوجہد لازوال ہے۔کرن بلوچ

Spread the love

فریال تالپور کی قیادت میں پیپلزپارٹی خواتین ونگ نے ترقی کی کئی منازل طے کی ہے۔سیکرٹری اطلاعات ویمن ونگ بلوچستان

کوئٹہ(نمائندہ عائشہ اکبر)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات کرن بلوچ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ادی فریال تالپور کی قیادت میں پیپلز پارٹی خواتین ونگ نے ترقی کی کئی منازل طے کی ہیں ،انہوں نے پارٹی کے اندر نئی جان ڈال دی ہے اورملک بھر کی خواتین کو ایک ایسا پلیٹ فارم مل گیا ہے جس کے ذریعے وہ اپنے حقوق کی جنگ خود لڑ سکتی ہیں، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتی ہے اور اب لوگوں کی خدمت کر کے تاریخ رقم کریں گے، پاکستان پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام کے مسائل کو بہتر انداز میں حل کر رہی ہے اور عوام کے ہردکھ و سکھ میںان کے ساتھ کھڑی ہے، انہوںنے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے فروغ کے لیئے پیپلز پارٹی کی جدوجہد لازوال ہے ترقی، خوشحالی، استحکام اور روشن مستقبل کا نام ہی جمہوریت ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ پیپلز پارٹی نے پاکستان کے کسانوں، ہاریوں ، مزدوروں، نوجوانوں اور خواتین کی بھرپور اندازمیں خدمت کی ہے اور خدمت کایہ سلسلہ ہمیشہ جاری رہیگا کیونکہ عوامی خدمت ہی ہماری سیاست کا محور ہے،پیپلز پارٹی شہیدوں کی وارث جماعت ہے اور قوموں کی تاریخ شہیدوں کے خون سے لکھی جاتی ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ کی ترقی میں فریال تالپور کا کردار اہمیت کا حامل ہے آج سندھ دیگر صوبوں کی نسبت ہر شعبے میں آگے ہے جس میں محترمہ ادی فریال تالپر کی کاوشیں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں