نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پہلے غیرملکی سرکاری دورے پر کینیا جائیں گے۔

Spread the love

کینیا اور پاکستان کے تعلقات تجارتی امور اور دو طرفہ تعاون کا جائزہ لیا جائے گا۔

اسلام آباد(نمائندہ اویس قاضی)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کینین صدر کی دعوت پر ستمبر کے پہلے ہفتے میں کینیا کا دورہ کریں گے۔میڈیا کے مطابق نگران کابینہ کے ارکان،مشیر اور معاون خصوصی بھی تین روزہ دورے پر نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے ہمراہ ہوں گے کینیا اور پاکستان کے تعلقات، تجارتی امور اور دو طرفہ تعاون پر تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع، معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں