ISAPS کے زیرِ اہتمام ہونے والے میٹنگ میں سیاسی،سماجی میڈیا کے نمائندگان کی شرکت

Spread the love

جہلم(اختر شاہ عارف)آج شیخ شنواری ہوٹل مشین محلہ نمبر دو میں I-SAPS کے زیرِ اہتمام ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں جہلم کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ میڈیا کے نمائیندگان کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔جن میں چوہدری ارسلان جاوید صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ (ن)جہلم،لقمان جوائینٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) جہلم سٹی،سیدہ شاہدہ شاہ چیئر پرسن کمیونٹی ڈویلپمنٹ کونسل رجسٹرڈ المرکزجہلم و کنوینئر سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک جہلم،سمیع اللہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر جہلم،مبشر حسین ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر گجرات،ڈاکٹر تصور حسین مرزا،ڈاکٹر انوار احمد قریشی،نور العین قریشی،مس سدرہ یونس،سید اختر علی شاہ،خادم حسین،عدنان،وقاص اور دیگر شرکاء شامل تھے۔میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اس کے بعد ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کیا گیا۔ ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلعم کے بعد میٹنگ کا باقاعدہ آغاز ہوا۔مبشر حسین ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر گجرات نے پنجاب بھر کے بالخصوص ضلع جہلم کے گورنمنٹ کے تعلیمی اداروں کا ڈیٹا پیش کرتے ہوئے ان سکولوں کو درپیش مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک کی ٹیم کا بنیادی مقصدان تعلیمی اداروں میں جا کر ان کے مسائل وغیرہ کے بارے میں جاننا اور انہیں محکمہ تعلیم کے افسران سے مل کر ان مسائل کو حل کروانا ہے۔اس میٹنگ میں موجود سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک کے ممبران اور عہدیداران نے بتایا کہ انہوں نے اپنے طور پر ان تعلیمی اداروں کا دورہ کر کے ان سکولوں کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا۔اور پھر محکمہ تعلیم اور دیگر مخیر حضرات کے تعاون اور مدد سے بہت سے مسائل بھی حل کیئے ہیں۔ جن میں،سکولوں میں کلاس روم کی تعمیر،ٹیچرز کی تقرری،پینے کے پانی کے مسائل اور دیگر مسائل شامل ہیں۔علاوہ اذیں یہ اسی سوسائٹی کی کوششوں کا صلہ ہے کہ تعلیمی بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔لیکن اس کے باوجود ابھی بھی ان سکولوں کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے ۔اس موقع پر اس میٹنگ میں موجود سیاسی شخصیات نے بھی اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔
میٹنگ کے اختتام پر تمام شرکاء کو پرتکلف ظہرانہ دیا گیا۔جس کے بعد یہ میٹنگ اختتام پذیر ہوئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میٹنگ کے اختتام پر تمام شرکاء کو پرتکلف ظہرانہ دیا گیا۔جس کے بعد یہ میٹنگ اختتام پذیر ہوئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں