وزیرآباد(طارق جاوید ملک)مرکزی تنظیم تاجران، تنظیم تاجران ریلوے روڈ،صرافہ ایسوسی ایشن،کیمسٹ ایسوسی ایشن،کریانہ ایسوسی ایشن،بک سیلرز،ہارڈوئیر ایسوسی ایشن،آپٹیکل ایسوسی ایشن،موبائل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بجلی میں ظالمانہ ٹیکسز اوربڑھتی ہوئی قیمت کے خلاف نکالی گئی احتجاجی ریلی کی سے صدر ناصر محمود اللہ والے،سرپرست شیخ محمد بلال،سنیئر نائب صدر محمد اکبر بٹ،جنرل سیکرٹری محمد الیاس چوہان،صدر طارق جاوید ملک،ضلعی امیر جماعت اسلامی ناصر محمود کلیر،سٹی صدر مسلم لیگ (ن)میر ماجد علی سالار،عبد الرحمن چوہدری، پیپلزپارٹی کے رہنما حفیظ خلجی،سعید اللہ والے،لالہ نذیر احمد،صدر کیمسٹ ایسوسی ایشن عامر مشتاق چوہدری،چیئرمین رفعت علی،عتیق الرحمان مہر،محمد رفیق نعیم،احسان کلیار صدر مصالحہ مارکیٹ،پراپرٹی ایسوسی ایشن مرزا غلام مصطفی،پپل زرگر،علی زرگر،موبائل ایسوسی ایشن کے ذمہ دار محمد رضوان بٹ شرکاء سے خطاب کررہے ہیں۔ریلی میں شرکاء نے حکومت،واپڈا کے خلاف پلے کارڈز اٹھارکھے تھے اورحکومت اور واپڈا کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔احتجاج کے دوران تاجروں نے بجلی کے بل بھی نظر آتش کیے تاجروں نے کہا کہ ہم اپنے بچوں کا پیٹ پالیں، گھروں کے اخراجات پورے کریں یا بجلی کے بل جمع کروائیں۔شہری بجلی کے بلوں اور مہنگائی کی وجہ سے خود کشیاں کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ حکومت بجلی کے بلوں پر ٹیکس کو فوری ختم کریں،حکومت ٹیکس ختم نہیں کرے گی تو ہم اپنے بل جمع نہیں کروائیں گے۔بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس اور فی یونٹ قیمت کم کی جائے۔بجلی کی قیمت کم کر کے تاجروں اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ہم حکومت کے اس ظالمانہ اقدام کو تسلیم نہیں کریں گے۔حکومت مہنگائی کی ستائی عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ نہ ڈالے۔اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو 2 ستمبر کو مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کرینگے اور احتجاجی دھرنا دیکر روڈ بلاک کئیے جائینگے اور اسکی تمام ذمہ داری حکومت اور واپڈا حکام پر ہوگی۔(فوٹو ہمراہ ہے)
