میٹرنٹی اینڈ چائیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ المرکزجہلم کا ماہانہ اجلاس

Spread the love


جہلم(اختر شاہ عارف)آج میٹرنٹی اینڈ چائیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن(ایم سی ڈبلیو اے) رجسٹرڈ المرکزجہلم کا ماہانہ اجلاس گلشن حقیق ہال المرکزجہلم میں منعقد ہوا۔جس کی صدارت ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے کی۔دیگر شرکاء میں سیدہ شاہدہ شاہ،کرنل(ر)محمد عبید مرزا،تہمینہ گل چوہدری،مسز انیقہ ماجد،عبد المعیز،ڈاکٹر محمد اسد مرزا،ڈاکٹر عائشہ مرزا،فریحہ مرزا،فرزانہ اجمل،فلک ناز سیٹھی،مصباح ابرار،سید اختر علی شاہ اور دیگر ممبران و عہدیداران شامل تھے۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔جس کی سعادت ڈاکٹر عائشہ مرزا نے حاصل کی۔جبکہ ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سید اختر علی شاہ نے پیش کیا۔اس کے بعد تمام حاضرین نے مل کر قومی ترانہ پڑھا۔قومی ترانے کے بعد تمام بیماروں کی صحت یابی کے لیئے اجتماعی دعا مانگی گئی۔اور تمام مرحومین بالخصوص ادارے کے مرحومین کی ارواح کے ایصالِ ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی گئی۔جنرل سیکرٹری سیدہ شاہدہ شاہ نے پچھلے ماہ کے اجلاس کی کارروائی پڑھ کر سنائی۔فنانس سیکرٹری کرنل(ر) محمد عبید مرزا نے فنانس رپورٹ پیش کی۔ایم سی ایچ سنٹر کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے تہمینہ گل چوہدری نے بتایا کہ گزشتہ ماہ کل 34-مریض خواتین و بچے اس سنٹر سے مستفید ہوئے۔جن میں 10بچے،22 جنرل مریض خواتین،اور 2 فیملی پلاننگ کیس شامل تھے۔
یومِ آزادی کے حوالے سے المرکزجہلم میں ہونے والے پروگرام کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کرنل(ر) محمد عبید مرزا نے بتایا۔کہ یہ پروگرام انتہائی شاندار اور انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا ۔جس میں بچوں نے اس دن کے حوالے سے تقاریر کرنے کے ساتھ ساتھ ملی نغمے بھی پیش کیئے۔
جنرل سیکرٹری سیدہ شاہدہ شاہ نے خواتین اور بچیوں کے لیئے”قرآن فہمی”کلاس کے حوالے سے بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ کلاس ہر مہینے کے دوسرے اور چوتھے جمعتہ المبارک کو ہوا کرے گی۔جس میں ڈاکٹر عائشہ مرزا خواتین اور بچیوں کو قرآنی اور دینی تعلیمات سے روشناس کرایا کریں گی۔
06-ستمبر(یومِ دفاع)کے حوالے سے باہمی مشاورت سے یہ فیصلہ کیا گیا۔کہ حسب سابق اس بار بھی”یومِ دفاع”انتہائی جوش و خروش اور شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔
اجلاس کے اختتام پر تمام حاضرین کو پرتکلف چائے پارٹی دی گئی۔جس کی میزبانی سیدہ شاہدہ شاہ نے کی۔اس کے بعد یہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں