وزیرآباد(طارق جاوید ملک) مرکزی تنظیم تاجران کا اجلاس زیر صدارت صدر ناصر محمود اللہ والے منعقد ہوا جسمیں صدر تنظیم تاجران ریلویروڈ طارق جاوید ملک،جنرل سیکرٹری محمد طارق طور،سرپرست شیخ بلال احمد،صدر کیمسٹ ایسوسی ایشن سامر مشتاق چوہدری،صدر موبائل ایسوسی ایشن رضوان بٹ، بلڈنگ میٹیریل ایسوسی ایشن اعجاز احمد،عمران گارمینٹس،ملک محمد علی،محمد افضال،راھیل کھوکھر،صرافہ ایسوسی ایش ملک ارشد،رانا محمد ناصر،عامر منیر سمیت شہر کی مختلف تنظیموں کے سربراہان نے کثیر تعداد مین شرکت کی۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ مورخہ2ستمبر بروز ہفتہ کو مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی جب تک بجلی کے بلوں سے ظالمانہ ٹیکسز اور کم قیمت نہ کی جائے گی اور جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو آئندہ پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی
