ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے کہا کہ گلگت شہر پرامن ہے افواہوں پر کان نہ دھریں

Spread the love

گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے کہا کہ گلگت شہر پرامن ہے افواہوں پر کان نہ دھریں، مقامی و غیر مقامی سیاح بلا خوف خطر سیر و سیاحت سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں عوام افواہو ں پر کان نہ دھریں، حالات پہلے جیسے ہی نارمل ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز مقامی میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہاکہ جو افراد امن و آمان میں خلل ڈال رہے ہیں ان کیلئے ضلعی انتظامیہ نے دفعہ144 نافذ کردی ہے جس کے تحت گلگت میں اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ، جلسہ جلوس، اور روڈ بلاک کرنے پر مکمل پابندی عائد کردی ہے، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر زمہدار افراد کو جیل بھیج دیا جائے گا، گلگت کے حالات پرامن ہیں پرامن تھے اور عوام کے تعاون سے پرامن رہیں گے۔ ایڈ منسٹریٹر گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے اپنے بیان میں کہا کہ گلگت شہر کو شرپسندوں سے محفوظ کریں گے گلگت شہر میں ہرحال میں امن و آ مان قائم رکھیں گے، پرامن شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں، شر پسندوں حوصلہ شکنی کرتے ہوئے انکی شاندہی کریں،تاکہ انکے خلاف فوری کاروائی کی جاسکے، قانون نافذ کرنے والے ادارے امن و آمان کو یقینی بنانے کیلئے پہلے سے الرٹ ہیں،شہرمیں دفعہ 144 کے نفاذ سے آگاہی کیلئے ضلعی انتظامیہ کے جانب سے لو ڈ سپیکرز کے ذریعے اعلانات کئے جارہے ہیں دوسری طرف اسسٹنٹ کمشنر/ ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) عادل علی کی قیادت میں، ضلعی انتظامیہ، رینجرز، ایف سی، پولیس، جی بی سکاوٹس و دیگر سکیورٹی ایجنسیز پرمشتمل پیراملٹری فورسز کا فلیگ مارچ NLI گراونڈ کونو داس سے شروع ہوکر کے آئی یو روڈ، چھلمس داس، سلطان آباد، دنیور، سکوار، جوٹیال، خومر، شہید ملت روڈ سے ہوتا ہوا جماعت خانہ بازار، اتحاد چوک،گھڑی باغ، آر سی سی پل سے این ایل آئی گراونڈ کونوداس پر پہنچ کر اختتام پزیرہوا، فلیگ مار چ کا مقصد شہریوں کو دفعہ 144 کے تحت پابندی سے آگاہ کرنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا تھا، اسسٹنٹ کمشنر نے عوام الناس کے نام ایک پیغام میں کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی ادارے، عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت چوکس ہیں آئیے علاقے میں امن و آمان کی صورتحال کو بہتربنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، نفرت انگیزی کا پر چار کرنے والوں پرکڑی نظر رکھیں، عوام اتحاد و اتفاق کا عملی مظاہرہ کریں، آ پ کے ادارے امن دشمنوں کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں