ہڑپہ حسین ابن علی کا نام اگر لیا ہے تو حسین ابن علی کا نام لینا اس بات کی دلیل ہے کہ بندہ جبر کے مقابلہ میں کھڑا ہے حسینی تو تب ہی کہلائے گا۔جنرل سیکرٹری انجمن تاجران ہڑپہ سٹی و ممبر امن کمیٹی ساہیوال غلام فرید انور ۔۔
ایس ایچ او تھانہ ہڑپہ چوہدری زید انجم آرائیں عہدداران و ممبران انجمن تاجران و امن کمیٹی کے ہمراہ حضرت امام حسینؓ کہ چہلم کہ حوالہ سے مرکزی جلوس کہ روٹ کا دورہ اور امن و امان کہ حوالہ سے سیکیورٹی انتظامات چیک کیے۔۔۔
ہڑپہ(چوہدری آصف ندیم آرائیں ڈویژن بیورو چیف ساہیوال)
تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ہڑپہ چوہدری زید انجم۔غلام فرید انور (جنرل سیکرٹری انجمن تاجران ہڑپہ سٹی و ممبر امن کمیٹی ضلع ساہیوال ) حاجی عبدالہادی (چئیرمین انجمن تاجران و ممبر امن کمیٹی ہڑپہ سٹی) رانا جاوید احمد خاں (صدر انجمن تاجران و ممبر امن کمیٹی ہڑپہ سٹی) ساجد خان لودھی ( ممبر امن کمیٹی ہڑپہ) فرحان زین فرید ایڈووکیٹ کا حضرت امام حسینؓ کہ چہلم کہ حوالہ سے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ اور امن و امان کہ حوالہ سے سیکیورٹی انتظامات چیک کیے اس موقع پر جنرل سیکرٹری انجمن تاجران ہڑپہ سٹی و ممبر امن کمیٹی ساہیوال غلام فرید انور نے اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی زندگی ہمارے لیے نمونہ ہے تا کہ وقت کے یزیدوں کے سامنے کھڑے ہونے کے لیے تم تیار ہوجاؤ آج روح حسین پکار پکار کر کہہ رہی ہے کہ میرے ماننے والو وقت کے یزید دھندناتے پھر رہے ہیں تم صرف آنسو بہا کر مجھے خراج پیش کرنا چاہتے ہو میری روح تب خوش ہوگی جب تم کربلائیں سجھاؤ گے وقت کے یزید کے سامنے کھڑے ہو کر میری للکار کو تازہ کرو گے حسین ابن علی کی روح تب خوش ہوگی اپنے نانا کی امت کو جو پیغام حسین ابن علی دےکر گئے ہیں وہ پیغام۔آج بھی زندہ ہے کربلا کا ماصد یہی نہیں کہ اس دن کو سیاہ دن کرار دے دیں چند لمحوں کے لیے چیخ وپکار کرکے پھر وقت کے یزیدوں سے ساز باز ہو جائیں اور نام حسین کا لیتے رہیں کام یزیدوں والے کرتے ہیں حسین ابن علی کا نام اگر لیا ہے تو حسین ابن علی کا نام لینا اس بات کی دلیل ہے کہ بندہ جبر کے مقابلہ میں کھڑا ہے حسینی تو تب ہی کہلائے گا
