آصف جلالی کا خاتون جنت کی شان میں گستاخی قابل مذمت ہے۔ پیر سجاد بادشاہ

Spread the love

آصف جلالی جیسے گستاخ کے حمایت کرنے والے بھی گستاخ ہے۔ نائب صدر اے این پی ٹاون ٹو پشاور

پشاور(چیف اکرام الدین)عوامی نیشنل پارٹی ٹاون ٹو کے سینئر نائب صدر الحاج سید پیر سجاد علی شاہ بادشاہ نے کہا کہ آصف جلالی کا خاتون جنت کی شان میں گستاخی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ خاتون جنت کے خلاف غلیظ اور گستاخانہ الفاظ استعمال کرنے پر آصف جلالی کے خلاف قانونی کارروائی کرے ایسے گستاخ کی حمایت کرنے والے بھی گستاخ ہے الحاج پیر سید سجاد علی شاہ بادشاہ نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ آصف جلالی کو چاہیے کہ پوری دنیا کے مسلمانوں سے اپنے گستاخانہ الفاظ کی معافی مانگے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان وزیر داخلہ برگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ وزیر اعلی خیبر پختون خواہ، وزیر مزہبی امور پیر نور الحق قادری سے پر زور مطالبہ ہے کہ خاتون جنت کے خلاف گستاخانہ اور غلیظ الفاظ میں ملوث آصف جلالی کو گرفتار کرکے انکو سخت سے سخت سزا دی جائے تا کہ کل کویی اور بندہ گستاخانہ اور غلیظ الفاظ استعمال نہ کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں