ہم طورخم بارڈر پر امن چاہتے ہیں، جنگ تباہی امن زندگی ہے

Spread the love

لنڈی کوتل سے امان علی شینواری.
ہم طورخم بارڈر پر امن چاہتے ہیں، جنگ تباہی امن زندگی ہے،دونوں ہمسایہ ممالک کو آپس میں اچھی تعلقات ہونا اس وقت عین مطابق ناگزیر ہے، آج تیسرے روز بھی کشیدگی کے باعث سرحدی گزرگاہ ہر قسم آمدورفت کے لئے بند ہے ، پاک افغان سرحد پر تنازعہ کا حل مزاکرت کے رو سے نکالنے کا مطالبہ کرتے ہیں. مظاہرین

لنڈی کوتل بازار میں بلدیاتی نمائندگان و مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے پاک افغان کشیدہ صورتحال کے پیش نظر امن ریلی نکالی گئی.

احتجاجی مظاہرین نے لنڈی کوتل بازار باچاخان چوک سے امن ریلی نکالی اور پریس کلب تک پرامن واک کیا گیا مظاہرین نے سفید جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور امن کے حق میں نعرہ بازی کی گئی.

احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے لنڈی کوتل تحصیل ڈپٹی چیئرمین ولی محمد شینواری، چیئرمین عبدالراؤف شینواری، آفتاب احمد شینواری، کلیم اللہ اور دیگر نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں جنگ تباہی امن زندگی ہے گزشتہ روز طورخم سرحدی حدود میں جو کشیدگی و فائرنگ ہوا ہے اس کے باعث پاک افغان سرحدی گزرگاہ ہر قسم آمدورفت کے لئے بند ہے انہوں نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان دونوں ممالک میں ہم امن چاہتے ہیں دونوں ممالک کو چاہیے کہ مسئلے کا حل بات چیت و مزاکرات کے رو سے نکالا جائے اور طورخم سرحدی گزرگاہ کو ہر قسم آمدورفت کے لئے جلد از جلد کھول دیا جائے کیونکہ یہاں پر مزدوروں کا انحصار یہی بارڈر پر ہے اور بارڈر بندش سے بے روزگار ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز فائرنگ واقعہ کے باعث طورخم بارڈر کی بندش کے باعث دونوں اطراف سے ہزاروں کی تعداد میں مزدور کار سمیت دو طرفہ تجارت بھی متاثرہ ہوا ہیں جبکہ طورخم بارڈر باچامینہ سے عوام نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر اور خوف کی وجہ سے نقل مکانی کر کے لنڈی کوتل محفوظ مقامات ہوئے ہیں جبکہ بارڈر کے بندش سے مسافروں سمیت مریض بھی پھنس گئے ہیں. انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان حکام مزکورہ مسئلے کا حل مزاکرات اور خوش اسلوبی سے نکالے اور طورخم بارڈر کو پیدل آمدورفت اور تجارتی سرگرمیوں کے لئے کھول دیا جائے تاکہ امن کی فضا قائم ہو.
لنڈی کوتل امن ریلی میں بلدیاتی نمائندگان میں چئیرمین یاد وزیر شینواری ،عزیز اللہ، حاجی خان شینواری،نویدِ شینواری، حاجی شیر آفریدی ،عطاء اللہ آفریدی، کلیم اللہ شینواری،سمیع اللہ آفریدی، رحمان شینواری و دیگر مشران نے شرکت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں