پشاور میں ہونیوالے دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔محمد نادر خان

Spread the love

دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں اور انکے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔معروف سیاسی و کاروباری شخصیت

پشاور(نمائندہ قائم علی شاہ)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق سیاسی و کاروباری شخصیت محمد نادر خان نے کہا کہ پشاور میں ورسک روڈ پر ایف سی کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں اور ان کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر افواج دہشت گردی کے خلاف بڑے عزم سے لڑ رہی ہیں جو قابل فخر ہے۔سیاسی و کاروباری شخصیت محمد نادر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف لڑنے والی تمام فورسز کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو جلد صحت یابی نصیب فرمائے۔اور اللہ تعالی شہید اہلکار کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں