قبائلی عوام کو انکے وسائل و اختیارات پر حق دیا جائے۔سیآب خان آفریدی

Spread the love

حکومت اور ریاستی ادارے لاپتہ افراد کی بازیابی میں کردار ادا کریں۔میڈیا سے گفتگو

خیبر(نمائندہ خصوصی)پشتون تحفظ مومنٹ کے سرگرم کارکن سیآب خان آفریدی نے کہا کہ ہماری پختون، بلوچ سرزمین پر ہمیں پختونوں اور بلوچوں کو امن، عزت، وقار اور سکون کے ساتھ رہنے دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے وسائل پر اختیار اور حق دیا جائے جو کہ آئین اور قانون اس کی ضمانت دیتا ہے۔ پختون اور بلوچ سرزمین پر بم دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، نامعلوم افراد، لاپتہ افراد، جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل عام، زمینوں پر قبضے، جھوٹے ایف آئی آر اور بدترین انسانی حقوق کی پامالیوں میں ملوث افراد اور اداروں کیخلاف قانونی کارروائی کی اشد ضرورت ہے تا کہ پشتون قوم کو انکے بنیادی حقوق مل سکے۔ پشتون تحفظ مومنٹ کے سرگرم کارکن سیآب خان آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست اور ریاستی اداروں نے پی ٹی ایم کو ایجنٹ اور غدار قرار دیا، میڈیا پر ان کے پروگرام نشر کرنے اور قیادت کو ٹاک شوز میں بلانے پر پابندی عائد کی جو کہ آج تک جاری ہے جو قابل افسوس و قابل مذمت ہے حکومت اور ریاستی ادارے پشتون قوم کے مسائل و مشکلات حل کرنے میں اہم کردار ادا کریں تا کہ پشتون قوم پرسکون زندگی گزار سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں