پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا خدشہ ہے۔عمر ایوب

Spread the love

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔سیکرٹری جنرل پی ٹی ائی

اسلام اباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔عمر ایوب کا کہا تھا کہ آئل مافیا انوینٹری منافع کے ذریعے بھاری منافع کماتا ہے جب کہ نگراں حکومت اگلے 3 سے 4 دنوں میں ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ کرنے کے لیے تیار ہے، جس کے بعد 30 ستمبر کو ایک دفعہ پھر اضافہ کیا جائے گا، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ملک میںریکارڈ مہنگائی، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے اور نہتے بے گناہ مظاہرین کے خلاف دہشت گردی کے الزامات کا اندراج کرنے اور مالاکنڈ میں پرامن مظاہرین پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے فائرنگ کرنا ظالمانہ اقدام ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ شہباز شریف اور ان کی پی ڈی ایم حکومت اور اتحادیوں کی تباہ کن پالیسیوں کی وجہ سے ہے جنہوں نے پاکستان کو تباہ کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں