زخمیوں میں دو افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں پشاور کے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔
نوشہرہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق رشکئی انٹرچینج کے قریب مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور13 زخمی ہوگئے۔نوشہرہ میں موٹروے پر رشکئی انٹر چینج کے قریب لاہور سے پشاور جانے والی مسافر کوچ کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور13 زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس اور نوشہرہ قاضی میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا، بس میں 25 افراد سوار تھے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل تھے۔ریسکیو کی ٹیموں نے بروقت پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتا ل منتقل کیا، زخمیوں میں دو افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں پشاور کے ہسپتا ل میں منتقل کر دیا گیا۔
