چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے چیف جسٹس ہاؤس خالی کردیا

Spread the love

جسٹس قاضی فائزعیسی17 ستمبرکوچیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

اسلام آباد(نمائندہ اویس قاضی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال نے ججزکالونی میں چیف جسٹس ہاؤس خالی کردیا۔چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال 16 ستمبر کو ریٹائر ہو جائیں گے،انہوں نے ججزکالونی میں چیف جسٹس ہاؤس خالی کردیا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال ججز کیلئے مختص گھرمیں منتقل ہوگئے ہیں.ذرائع کے مطابق نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ رواں ہفتے چیف جسٹس ہاؤس منتقل ہوجائیں گے۔واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائزعیسی17 ستمبرکوچیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، انہوں نے اپنے ساتھی ججز کو عشائیے پر بھی مد عو کیا ہے جس میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو بھی دعوت دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں