صدر چیچہ وطنی پریس کلب حاجی غلام مرتضیٰ اور محمد انیس چوہدری نے سابق چیئرمین چیچہ وطنی پریس کلب چوہدری فیاض حسن کمبوہ کی سالگرہ کی تقریب کا اہتمام

Spread the love

ساہیوال آصف ندیم..صدر چیچہ وطنی پریس کلب حاجی غلام مرتضیٰ اور محمد انیس چوہدری نے سابق چیئرمین چیچہ وطنی پریس کلب چوہدری فیاض حسن کمبوہ کی سالگرہ کی تقریب کا اہتمام چیچہ وطنی پریس کلب میں کیا،جس میں سابق صدر محمد سعید اختر رانا، جنرل سیکرٹری انجمن صحافیاں نوید رضوان، محمد ضیاءچشتی، خالد، محمد حسین حسینی سمیت دیگر دوست احباب نے شرکت کی۔ چوہدری فیاض حسن کمبوہ نے دوست احباب کے ہمراہ اپنی سالگرہ کاکیک کاٹا، اس موقع پر دوست احباب نے چوہدری فیاض حسن کمبوہ کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے ان کی صحت والی لمبی عمر کی دعا کی اور کہا کہ چوہدری فیاض حسن کمبوہ ہمارے بھائیوں سے بھی بڑھ کر ہیں اللہ پاک انہیں ہمیشہ ہنستا مسکراتا رکھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں