فزیکل ری ہیبلیٹیشن بھی بھی میڈیسن اور سرجری کی طرح جدید میڈیکل سائنس کا حصہ ہے۔ڈاکٹر سید محمد الیاس
پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق انٹرنیشنل آن لائن تعلیمی ادارے فزیوپیڈیا کے ساتھ ملکر پیراپلیجک سنٹر پشاور نے ایک ایسے ہائبرڈ اور انٹر ڈسپلنری ٹریننگ کا آغاز کیا ہے جس میں فزیکل ریحیب کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹرینرز ،مختلف شعبوں سے وابستہ فزیکل ریحیب کے منتخب پروفیشنلز کی آن لائن ٹریینگ کا آغاز کرتے ہیں، اور آخر میں عملی تربیت لینے کے لیے پیراپلیجک سنٹر پشاور آتے ہیں۔ اس طرح نہ صرف اُنھیں، جدید ترین علمی اور تحقیقی سرگرمیوں سے آگاہی ہوتی ہے۔ بلکہ پیراپلیجک سنٹر پشاور میں آکر نظریات اور تحقیقی کام کو عملی جامہ بھی پہنایا جاتاہے۔اس سلسلے کی پہلی کڑی کے طور پر سندھ اور خیبر پختون خواہ سے منتخب فزیوتھراپسٹ، اکوپیشنل تھراپسٹ ، آرتھوٹسٹس اور سائیکالوجسٹس، کے لیے ایک بین الاقوامی ادارے “ری لیب ایچ ایس” یو ایس ایڈ کے تعاون سے ایک سہ روزہ ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا ۔ جو ہر لحاظ سے ایک معیاری بین الاا قوامی ٹریننگ سے کم نہیں تھا۔ کراچی، حیدرآباد اور پشاور کے مشہور تعلیمی اداروں، ہسپتالوں اور ریحیب سنٹرز سے آئے ہوئے تمام شعبوں سے وابستہ ریحیب پروفیشنلز نے نہ صرف یہاں آکر اپنی علمی اور عملی استعداد کو بہتر بنایا ۔بلکہ پیراپلیجک سنٹر پشاور کے عملے کی حُسن کارکردگی اور یہاں پر مریض کو ایک چھت کے نیچے دی جانے والی سہولتوں اور اُنکی عزت وتکریم کی ثقافت سے بہت متاثر ہوئے۔پیراپلیجک سنٹر پشاور کے ٹرینرز ڈاکٹر گوہر رحمٰن، ڈاکٹر نازش فیض، مخلص رزاق، سمیرہ مظفر اور شفیق داوڑ نے سندھ اور پختون خواہ سے آئے ہوئے میڈیکل پروفیشنلز کو انتہائی انہماک اور شوق سے پڑھا کر سب کے دل موہ لیئے.ادارے کے سربراہ ڈاکٹر سید محمد الیاس نے اس منفرد ٹریننگ کے اختتام پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ کہ فزیکل ری ہیبلیٹیشن بھی میڈیسن اور سرجری کی طرح جدید میڈیکل سائنس کا حصہ ہے لیکن بدقسمتی سے اس کی ترقی اور ترویج کی طرف ماضی میں کوئی توجہ دی گئی جس کی وجہ سے نت نئے ٹکنیکس اور بڑے بڑے ہسپتالوں اور اربوں کے خراجات کے باوجود قوم جدید میڈیکل سائنس کی ترقی سے اُس طرح مستفید نہ ہوسکی، جس طرح کہ دنیا کی ترقی یافتہ ملکوں میں ہوا۔ اس موقع پر موجود پاکستان کے مہمان خصوصی مشہور فزیوتھراپسٹ اور رحمٰن میڈیکل انسٹیٹیوٹ ، الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے ڈین، جناب محمد بن افسر جان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔ کہ میں جب بھی پیراپلیجک سنٹر آتا ہوں، یہاں کچھ نیا ضرور ہورہاہوتاہے ۔ اُنھوں نے کہا کہ یہ بات بڑی خوش آئند ہے کہ سرکاری شعبے میں بھی ایسے ادارے موجود ہیں جو روایاتی رکاوٹوں کے باوجود آگے بڑھ رہے ہیں، اُنھوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے ٹریننگ کا بندوبست کرنا اور نئی روایات کو جنم دینا کوئی آسان کام نہیں۔ اور ہمیں اپنے اپنے خولوں سے نکل کر اس شعبے کی ترقی کے لیے اسی انداز سے آگے بڑھنا ہوگا۔ٹریننگ کے لیے آنے والوں میں کراچی کی مشہور اکوپیشنل تھراپسٹ مسز نیلم ظہرا نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ کہ پیراپلیجک سنٹر پشاور واقعی ایک مثالی ادارہ ہے اور یہاں آکر انٹرڈسلپنری اِپروچ کا عملی نمونہ دیکھا۔ اُنھوں نے زور دیکر کہا کہ ہمیں اپنے اپنے دڑیوں سے نکل کر ریحیب میڈیسن کو مین سٹریم کا حصہ بنانا پڑیگا۔
