بی جے پی کے ممبران کسی بھی قیمت پر اقتدار حاصل کرنے کیلئے کچھ بھی کریں گے۔کانگریس رہنما
نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بھارتی لوک سبھا کے ممبر راہول گاندھی نے بی جے پی کے گھنائونے ہندونظریے کوبے نقاب کردیا۔تفصیلات کے مطابق کانگریس رہنما راہول گاندھی نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے گیتا پڑھی ہے،متعدد ہندو کتابیں پڑھی ہیں لیکن بی جے پی کے بیان کردہ ہندو مت کاتذکرہ کہیں نہیں پڑھا، بی جے پی جوکرتی ہے وہ ہندومت کے برعکس ہے۔راہول گاندھی نے کہا کہ میں نے کسی ہندورہنما سے نہیں سنا، آپ اپنے سے کمزور لوگوں کو دہشت زدہ کریں یا نقصان پہنچائیں جو کہ بی جے پی کا ایجنڈا ہے، بی جے پی جس ہندوقوم پرستی کی بات کرتی ہے وہ دراصل نسلی امتیاز ہے۔کانگریس رہنما نے کہا بی جے پی کے ممبران کسی بھی قیمت پراقتدارحاصل کرنے کیلیے کچھ بھی کریں گے، بی جے پی اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کچھ بھی کریگی کہ ہندوستانی ذات پات کے ڈھانچے اورشہر کے سماجی ڈھانچے کوخطرہ نہ ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی چندلوگوں کاغلبہ چاہتی ہے اور ان کایہی حقیقی مقصد ہے۔
