یونان:سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے کا خطرہ۔

Spread the love

سیلاب کی وجہ سے اب تک گیسٹرو کے 46 اور سانس کے انفیکشن کے 24 کیسز رپورٹ کیے ہیں۔

 ایتھنز(نمائندہ زبیر انجم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وسطی یونان میں حکام نے سیلاب زدہ علاقے میں انفیکشن کی بڑھتی ہوئی تعداد کے درمیان ہیلتھ الرٹ جاری کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نائب وزیر صحت ایرینی اگاپڈا نے میڈیا کوبتایا کہ طوفان ڈینیئل نے گزشتہ ہفتے تھیسالی کے میدانی اور قریبی علاقوں میں بڑے پیمانے پر سیلاب کی وجہ سے اب تک گیسٹرو کے 46اور سانس کے انفیکشن کے 24کیسز رپورٹ کیے ہیں۔حکام نے صحافیوں کو بتایا کہ مبینہ طور پر کم از کم 38000 بھیڑیں اور 7000دیگر فارم جانور ڈوب چکے ہیں اور تقریبا20000 لاشیں پہلے ہی علاقے سے ہٹا دی گئی ہیں، 45 دیہات متاثر ہوئے ہیں، میدان کا ایک بڑا حصہ کیچڑ والی جھیل بنی ہوئی ہے، بنیادی ڈھانچہ جیسے ریلوے لائنیں، پل اور سڑکیں، نیز گھر اور کھیت تباہ ہو چکے ہیں۔فائر بریگیڈ کے مطابق پندرہ افراد ہلاک اور 4570 کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں