بحریہ ٹاون اعتماد اور بھروسے کا نام ہے۔انوسٹرز

Spread the love

چند گھنٹوں میں بحریہ ٹاؤن کے تمام رجسٹریشن فارمز ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوئے۔ محمد نادر خان

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بحریہ ٹاؤن کے انوسٹرز نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن نام ہے اعتماد کا اور بھروسے کا یہی وجہ ہے کہ گزشتہ دنوں محض چند گھنٹوں کے اندر بحریہ ٹاؤن کے تمام رجسٹریشن فارمز ہاتھوں ہاتھ فروخت ہو گئے صوبائی وزیر اطلاعات خیبر پختون خواہ کو صوبے میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرنا چاہیے پشاور پریس کلب میں بحریہ ٹاؤن انوسٹرز محمد نادر خان نے دیگر ڈیلرز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جو فارم ہم نے فروخت کیلئے پیش کیا تھا وہ پلاٹ کے فارم نہیں بلکہ بحریہ ٹاؤن کے ساتھ رجسٹریشن کے فارم تھے۔ بحریہ ٹاؤن نے ابھی تک کوئی پلاٹ نہیں بیچا یہ پشاور کے عوام کا بحریہ ٹاؤن پر اعتماد تھا کہ 70/70 ہزار کے رجسٹریشن فارمز لوگوں نے محض تین گھنٹوں میں خرید لئے۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن کرانا کوئی غیر قانونی کام نہیں شوکت خانم میں بھی علاج سے قبل رجسٹریشن کرنا پڑتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں