پشاور ہائیکورٹ نے ایم ڈی کیٹ کے نتائج روک دیے۔

Spread the love

10 ستمبر کو ملک بھر میں میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ کا امتحان ہوا تھا جس میں ہزاروں طلبہ و طالبات نے شرکت کی تھی۔

پشاور(نمائندہ قائم علی شاہ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے دی میڈیکل ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ ( ایم ڈی کیٹ) میں بلیو ٹوتھ کے ذریعے نقل کے خلاف دائر درخواستوں پر نتائج روک دیے۔پشاور ہائیکورٹ  جسٹس ارشد علی نے ایم ڈی کیٹ کےخلاف دائر درخواستوں کی سماعت کی۔عدالت نے ٹیسٹ کے نتائج روک دیے اور چیف سیکرٹری، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایٹا اور رجسٹرار پی ایم ڈی سی سے جواب طلب کرلیا۔ہائیکورٹ نے حکم دیاکہ آئندہ سماعت تک ایم ڈی کیٹ کے نتائج جاری نہ کیے جائیں۔عدالت نے درخواستوں کی سماعت 21 ستمبرتک ملتوی کردی۔ خیال رہے کہ ایم ڈی کیٹ کے نتائج روکنے کیلئے طلبہ نے درخواستیں دائر کی تھیں. واضح رہے کہ 10 ستمبر کو ملک بھر میں میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ کا امتحان ہوا تھا جس میں ہزاروں طلبہ و طالبات نے شرکت کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں