عوام کا تحفظ سیکورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے۔سیآب خان آفریدی

Spread the love

امن وامان کی بہتر صورتحال وقت کی اشد ضرورت ہے۔ میڈیا سے گفتگو

خیبر(نمائندہ خصوصی)پشتون تحفظ مومنٹ کے سرگرم کارکن سیآب خان آفریدی نے کہا کہ عوام کا تحفظ سیکورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے کیونکہ سیکورٹی فورسز کی بہتر تحفظ کی وجہ سے ہی عوام بہتر زندگی گزار سکتی ہے لیکن جب سیکورٹی فورسز خود اپنا تحفظ کرنے میں ناکام ہے اور ناکام ہوتا جا رہا ہے تو وہ کیسے عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے میں کردار ادا کر سکتے ہے سیکورٹی اداروں کی غفلت کی وجہ سے ملک میں روز بروز بدامنی اور دہشت گردی میں اضافہ ہو رہا ہے جو قابل افسوس ہے سیکورٹی فورسز نے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے کچھ بھی نہیں کیا اس لئے ملک بھر میں دہشت گردی اور انتہاپسندی کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جو ملکی عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے۔پشتون تحفظ مومنٹ کے سرگرم کارکن سیآب خان آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی فورسز اور ریاستی اداروں کا کام ملک اور عوام کی حفاظت ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں بدامنی پیدا کرنے میں یہی ادارے خود ملوث ہے تو عوام کو کیسے تحفظ ملےگا اداروں کو اپنا قبلہ درس کرنا چاہیے تا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں