گرانفروشی اور خود ساختہ مہنگائی ناقابل برداشت ہے،کیپٹن (ر) عادل علی

Spread the love

گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے کہا کہ شہر میں گرانفروشی اور خود ساختہ مہنگائی ناقابل برداشت ہے جوبھی تاجر جان بوجھ کر ایسا کرے گا سختی کے ساتھ نمٹ لیا جائے گا، مہنگائی کے اس دور میں عوام پر زائد بوجھ ڈالنے کی کوشش پر زمہ داروں کو سیدھا مناور جیل بیج دیا جائے گا، وزن میں کمی بڑا جرم ہے لہذا تاجر حضرات اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ شہریوں کو اشیائے خوردنوش کی فروخت کے دوران وزن میں کمی نہ کریں، شکایات کی صورت میں کسی کوبھی معاف نہیں کیاجائے گا چھاپہ مار کاروائی کے دوران قصائی کے فریز رسے 100 کلو گرام گوشت کی برآمدگی پر دکان کو سیل اور دکاندار کو لیگل نوٹس کیا گیا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے رو ز سٹی مجسٹریٹ اخترحسین، فوڈ انسپکٹر راشدقاسمی، میونسپل فورس کے ہمراہ ہفتے کے روز گرانفروشوں کے خلاف زبردست کاروائیوں کے بعد میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران متعدد دکانداروں کوخلاف ورزی پر بھاری جرمانے ارنوٹسز کا سامنا کرنا پڑا، اسسٹنٹ کمشنر نے بتا یاکہ عوامی شکایات پر، چینی کی قیمتیں، آٹے کا معیار اور وزن، پیکٹ گھی کا وزن ا ور دالوں کے بڑھتے ہوئے خود ساختہ قیمتوں کا جائزہ لیا گیا،موقع پر حکم دیا کہ سرکاری نرخناموں سے زائد قیمتوں پر فروخت کرنے پرتاجروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی جہاں سے بھی شکایات آئیں گی چھاپہ مارٹیم کریک ڈاون کرے گی، بعدازاں انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ باریک بینی اور خصوصی توجہ کے ساتھ ایک بڑے پیمانے پر پرائس کنٹرول، کوالٹی چیکنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف شہریوں کے ساتھ ملکر مہم چلائی،مہم کے تحت گوداموں، سٹوریج کی جگہوں اور سیلز پوائنٹس کو چیک کیا گیا۔ پیکٹ فوڈ زکے وزن کی پیمائش کی گئی اور جن کا وزن کم ہے ان پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا اور سخت تنبیہ کی گئی کہ وہ اسے دوبار ہ ایسانہ کریں، علاوہ ازیں چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران قصائیوں کے دکانوں کو بھی چیک کیا گیا،علاوہ ازیں تازہ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں اور معیار کو بھی چیک کیا گیا اور مقررہ نرخوں سے زائد فروخت کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا گیا اور عوام سے زائد وصول کی گئی رقم عوام کو واپس کردی، جس پر عوامی حلقوں کیجانب سے مستحسن اقدا م قرار دیا گیا، واضح رہے ڈپٹی کمشنر گلگت کے خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر گلگت اور اسکی ٹیم گرانفروشوں کے گرد گھیراتنگ کیا ہوا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں