محکمہ زراعت کی جانب سے یوریا کھاد کے ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائیاں جاری

Spread the love

ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف )محکمہ زراعت کی جانب سے یوریا کھاد کے ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت چیچہ وطنی ڈاکٹر طاہر جاوید نے یوریا کھاد کی ناجائز منافع خوری میں ملوث متعدد کھاد ڈیلرز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 2لاکھ15ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔پہلی کاروائی میں قمر اینڈ کمپنی 90موڑ کو اوور چارجنگ کرنے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔ اسی طرح کاشتکارمحمد شہزاد چک نمبر70/12Lکی شکایت پر ایم ایس دلاور ٹریڈرز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کاشتکار سے زائد وصول کی گئی75ہزار روپے کی رقم واپس کروائی گئی اور ڈیلر کو 20ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اسی طرح کھاد ڈیلر وٹو برادرز 90موڑ چیچہ وطنی کو بھی اوور چارجنگ کرنے پر20ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اسی طرح کسووال میں بھی یوریا کھاد میں اوورچارجنگ کرنے والے دو کھاد ڈیلرز پر75ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں