پسپ پروگرام کے تحت ھائی سٹریٹ پر جاری کام کو تیز کیا جائے ،ایڈیشنل کمشنر

Spread the love

ساہیوال(چوہدری محمد آصف ندیم ارائیں ڈویژنل بیورو چیف)ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر نے کہا ہے کہ پسپ پروگرام کے تحت ھائی سٹریٹ پر جاری کام کو تیز کیا جائے تاکہ عوام کو درپیش سفری مشکلات جلد دور ہو سکیں،مڈھالی روڈ پر روزانہ صبح 7 بجے تک پانی کا چھڑکاؤ کیا جائے تاکہ سکول جانے والے بچوں کو دھول مٹی سے بچایا جا سکے۔ وہ یہاں کمشنر آفس میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر اظہر دیوان، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن شیخ اشفاق احمد، چیف آفیسر ضلع کونسل محمد نواز، پسپ کے سٹی مینجر محمد اسجد خان سمیت میونسپل افسران نے شرکت کی۔ پسپ کے سٹی مینجر محمد اسجد خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مڈھالی روڈ پر سیوریج پائپ بچھانے کا کام تیزی سے جاری ہے اور اب تک 811پائپس میں سے708پائپ ڈالے جا چکے ہیں اور اس طرح 87فی صد کام مکمل ہو گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میکڈونلڈ سے پاک پتن چوک تک 688پائپ میں سے667پائپ ڈالے جا چکے ہیں اور اس طرح 96فی صد کام مکمل ہو گیا ہے جبکہ بائی پاس سے پاک پتن چوک 336کے ہدف میں سے 109 پائپ ڈالے جا چکے ہیں اور تیزی سے کام جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں