حکومت نادرا کنٹریکٹ ملازمین کے مسائل و مشکلات کو حل کریں۔عباس خان چمکنی

Spread the love

نادرا قوانین کو آئین کی اصل روح کے مطابق نادرا ملازمین پر نافذ کیا جائے۔سلیم شیرپاؤ

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق آل پاکستان نادرا ایمپلائز کے مرکزی صدر سلیم شیرپاؤ اور مرکزی نائب صدر عباس خان چمکنی نے کہا کہ پشاور نادرا برخاست ملازمین کا اپنے بحالی کیلئے بھوک ھڑتالی کیمپ کا ستویں روز جاری ہے۔ستویں روز بھی کیمپ میں ملازمین کا کافی رش رہا۔شدید گرمی کے باعث دن بہت سخت گزرا۔کٸی ہڑتالی مظاہرین کی حالت غیر ہوگٸ۔ مگر 1122 کے بروقت کاروائی کی اور ملازمین کو بہت اچھے طریقے سے ریسکیو کیے گٸے۔سلیم شیرپاٶ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ صرف نادرا مینیجمنٹ ظالم نہیں ہے بلکہ غریب نادرا ملازمین کیلئے پاکستان کے آئین میں بھی تحفظ نہیں۔آل پاکستان نادرا ایمپلائز کے مرکزی صدر سلیم شیرپاؤ اور مرکزی نائب صدر عباس خان چمکنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان سے مطالبہ ہیں کہ نادرا قوانین کو پارلیمانی رولز کے تحت قومی اسمبلی سے پاس کروا کر نادرا ملازمین کو قانونی حیثیت دیا جائے بصورتِ دیگر نادرا ہمارا آقا اور ہم ملازمین جس طرح سن 2000 سے ان کے غلام تھے تاقیامت غلام رہیں گے۔ لہذاٰ ارباب اختیار ھمارے حال پر رحم فرماکر نادرا قوانین کو آئین کی اصل روح کے مطابق ملازمین پر نافذ کیا جائے۔کیمپ میں موجود ایک ملازم نے نام نہ بتاتے ہوئے کہا کہ 12 ہزار نادرا ملازمین تقریباً سن 2012 سے کنٹریکٹ ،شارٹ ٹرم اور ڈیلی ویج پر کام کر رہے ہیں مگر نادرا ہمیں ریگولر نہیں کرتے۔حکومت سے مطالبہ ہیں۔کہ تمام برخاست ملازمین کو ان کی نوکریوں پر سپیکر قومی راجہ پرویز اشرف کے رولنگ کے مطابق بحال کیے جائیں۔اور تمام 12 ھزار کنٹریکٹ ملازمین کو بحال کیے جائیں۔بصورت دیگر ہماری یہ بھوک ھڑتالی کیمپ تادمِ مرگ جاری رہیگا انہوں نے مزید کہا کہ خدانخواستہ کسی بھی جانی نقصان کی صورت میں تمام ذمہ داری چیرمین نادرا اور برگیڈیر عبدالرحمان پر ہوگی۔ آل پاکستان نادرا ایمپلائز کے مرکزی نائب صدر عباس خان چمکنی نے کہا کہ وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ وزیر داخلہ اور چیئرمین نادرا سے مطالبہ ہے۔کہ 12 ہزار نادرا کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے انہوں نے کہا کہ 540 ملازمین میں سے 92 ملازمین بحالی ہوئی ہے لیکن ابھی تک اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا جو قابل افسوس ہے باقی ملازمین کو بھی بروقت بحال کیا جائے تا کہ ملازمین کو درپیش مسائل و مشکلات بروقت حل ہو سکے انہوں نے مزید کہا کہ ملازمین کے مسائل و مشکلات حل کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں