سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ (ن) میاں شہباز شریف نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو چیف جسٹس پاکستان کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

Spread the love

لندن عارف چودھری

اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ امید ہے عدل کے ایوانوں میں عدل کی روایات کا ڈنکا بجے گا۔ عدل، آئین، قانون اور ضابطوں کی پاسداری سے ہی ممکن ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عوام عدل و انصاف کی فراہمی کے منتظر ہیں۔ امید ہے دنیا میں پاکستان کی عدلیہ کی ساکھ اور نیک نامی میں اضافہ ہوگا۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ دعا ہے نئے چیف جسٹس پاکستان اپنی ذمہ داریوں میں سرخرو ہوں۔

واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے آج چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ کے 29ویں چیف جسٹس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں