جہلم کے مقامی ہوٹل میں دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد

Spread the love


جہلم(اختر شاہ عارف)آج جہلم میں شیخ شنواری ہوٹل مشین محلہ نمبر دو میں دو روزہ “کپیسٹی ڈیولپمنٹ ایجوکیشن مینیجر” ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔اس ورکشاپ کا اہتمام CRCPاورI_SAPS نے کیا تھا۔اس ورکشاپ میں سی ای او ایجوکیشن میڈم کوثر سلیم صا حبہ ،ڈی ای او سیکنڈری شاہد صدیق،ڈپٹی ڈی ای او جہلم راؤ عبدالکریم،ڈپٹی ڈی ای او دینہ ملک صفدر ،سہیل رضا ڈپٹی ڈی ای او سوہاوہ اور چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس ورکشاپ میں ایجوکیشن سے متعلق مختلف امور زیر غور آئے۔اور ایجوکیشن کے نظام کو مزید بہتر سے بہتر بنانے کے لیئے مختلف تجاویز بھی زیرِ بحث آئیں۔
ورکشاپ کے اختتام پر تمام حاضرین نے اس ورکشاپ کے انعقاد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا۔کہ یہ ورکشاپ انتہائی معلوماتی تھی۔اور مستقبل میں بھی ایسی ورکشاپس کا باقاعدگی سے انعقاد ہوتے رہنا چاہیئے ۔ ورکشاپ کے اختتام پر تمام حاضرین کو پرتکلف ظہرانہ دیا گیا جس کے بعد یہ دو روزہ ورکشاپ اختتام پذیر ہوئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں