انسانیت کی فلاح وبہبود وجسمانی ہو یا مالی اس پر خالق کائنات راضی ہوتا ہے

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) انسانیت کی فلاح وبہبود وجسمانی ہو یا مالی اس پر خالق کائنات راضی ہوتا ہے،صاحب ثر وت ومخیر حضرات اللہ کے دیئے ہوئے مال وزر سے اسکی مخلوق کی خدمت کرکے اپنی دنیا وآخرت کو سنوارلیتے ہیں جن کو رب کریم کی رضا ھاصل ہوجاتی ہے وہی کامیاب لوگ ہیں۔ان خیالات کا اظہار صدر ایکوئیل ویلفیئر آرگنائزیشن میر آصف محمود نے ایکوئیل ویلفیئر آرگنائزیشن کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ملک طالب حسین،میاں ارشاد حسین،میاں محمد اقبال آرائیں،صوفی محمد اشرف نثار،صائمہ شہزادی،ڈاکٹر طاہر حسین زیدی،حکیم شکیل احمد،محمد اسلم جتالہ،ڈاکٹر منظور دائم،شریف فیاض،ڈاکٹر فریدہ منظور،شاہد صدیق،تبارک علی،شریف مہر،محمد رؤف احمد ودیگر موجود تھے۔جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سید رضا سلطان نے کہا کہ ایکوئیل ویلفیئر آرگنائزیشن وزیرآباد کی پہلی فلاحی تنظیم ہے جس نے وزیرآباد میں اجتماعی شادی پروگرام شروع کیا اس کارخیر کا نظریہ بانی ایکوئیل ویلفیئر آرگنائزیشن محمد نصیر آسی مرحوم نے پیش کیا اور جب تک حیات رہے اس کارخیر کو انجام دیتے رہے آج ایکوئیل ویلفیئر آرگنائزیشن کا ہر عہدیدارا ورکر اس فلاحی تنظیم کو محمد نصیر آسی مرحوم کے خواب کو عملی تعبیر دینے میں مصروف ہے۔(فوٹو ہمراہ ہے)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں