چلتی ٹرین سے اسٹیشن پر اترنے کے دوران توازن بگڑ جانے سے معمر شخص گر کر جاں بحق

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) چلتی ٹرین سے اسٹیشن پر اترنے کے دوران توازن بگڑ جانے سے معمر شخص گر کر جاں بحق،متوفی کا جسم بری طرح متاثر ہوا۔وزیرآباد کے علاقہ نت کلاں کا رہائشی 70 سالہ محمد صدیق جس کی جیب سے چیچہ وطنی سے لاہور کی ٹکٹ اور وزیرآباد نت کلاں کا شناختی کارڈ برآمد ہو چلتی ٹرین سے اترنے کی کوشش میں توازن برقرار نہ رکھنے پر پلیٹ فارم پر گر گیا متوفی صدیق پلیٹ فارم پر کئی فٹ تک قلابازیاں کھاتا ہوا زخمی ہوگیا جس کا جسم بری طرح متاثر ہوا اور سر پر لگنے والی چوٹ سے موقع پر ہی جان بحق ہوگیا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ متوفی لاہور اسٹیشن سے راولپنڈی جانے والی نان اسٹاپ ٹرین میں غلطی سے سوار ہو گیا۔ متوفی نے گوجرانوالہ اسٹیشن پر اترنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا وزیرآباد اسٹیشن پر ٹرین پہنچنے پر ٹرین کی فی کلومیٹر رفتار کم ہوئی تو متوفی نے پلیٹ فارم پر چھلانگ لگا دی اور توازن برقرار نہ رکھ سکنے کے سبب پلیٹ فارم پر گر گیا اور ساتھ گھسیٹتا چلا گیا جس سے اسکا جسم بری طرح متاثر ہوا سر پر لگنے والی چوٹ موقع پر ہی ہلاکت کا باعث بنی پولیس تھانہ ریلوے وزیرآباد نے نعش کو ڈسٹرکٹ ہسپتال وزیرآباد منتقل کر دیاضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں