ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر)سمیع اللہ فاروق کا القاسم انسٹیٹیوٹ برائے سپیشل بچگان کا دورہ

Spread the love

جہلم(ظہیر عباس)*ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق نے القاسم انسٹی ٹیوٹ برائے سپشل بچگان جہلم کا دورہ کیا*
تفصیلات کے مطابق عام بچوں کی طرح سپیشل بچوں کو بھی معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ میسر تمام تر وسائل کو بروئے کار لا کر سہولیات مہیا کرنے کے وژن کے تحت گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق نے القاسم انسٹی ٹیوٹ برائے سپشل بچگان جہلم کا دورہ کیا۔ان کی آمد پر سپیشل بچوں نے ان پر پھولوں کی پتياں نچھاور کیں اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔ادارہ کے صدر طارق محمود بٹ نے ادارے کے بارے میں بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے سپیشل بچوں کے کلاس رومز اور ورکشاپ جہاں بچے اپنے ہاتھوں سے اشیاء بناتے ھیں کا وزٹ کیا۔بچوں کو شاباش دی اور اسکول سٹاف کی محنت کو سراہا۔اس موقع پر چیرمین انسانی حقوق ضلع جھلم عبدالغفور چوہان بھی موجود تھے۔ سپیشل بچوں نے ٹیبلو بھی پیش کیا۔سکول کونسل میں محمد ریاض انصاری ، محمد عمر بٹ،محمد شکیل انصاری،ملک بدر۔ صوبیدار محمد ریاض اور ملک محمد عرفان بھی موجود تھے۔آخر میں ڈپٹی کمشنر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔۔بچوں کو معاشرے کا اہم شہری بنانے پر اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا۔میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ معیاری اور جدید تعلیم کے بغیر ترقی کا حصول مشکل ہے۔دنیا کی تمام ترقی یافتہ قوموں نے تعلیم کا حصول اپنا مشن بنایا۔عام بچوں کی طرح سپیشل بچوں کو بھی معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ میسر تمام تر وسائل کو بروئے کار لا کر سہولیات مہیا کی جارہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں