لندن (عارف چودھری) ایم کیو ایم پاکستان برطانیہ کے سینئر نائب صدر مرزا فیصل محمود نے کہا کراچی یونیورسٹی میں ایم کیو ایم پاکستان کی حمایت یافتہ انصاف پینل کی کامیابی پر کراچی ,سندھ اور پاکستان بھر کی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئےکہا کہ ظلم ,ناانصافی ,اقرباء پروری,لوٹ مار,رشوت ستانی کی طویل رات ختم ہونے کو ہے ۔ اسی جدوجہد سے آنے والے جنرل الیکشن میں سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں میں ایم کیو ایم کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھے گی۔ اور سندھ بھر کی عوام کو پیپلز پارٹی کے چنگل سے آزاد کروائیں گے اور سندھ کو امن,بھائی چارے اور کرپشن سے پاک مثالی صوبہ بنائیں گے ۔ انءشااللہ
