ادارہ ادب افروز جہلم کے زیرِ اہتمام مشاعرہ

Spread the love


جہلم(اختر شاہ عارف)ادارہ ادب افروز کی نشست آج مورخہ 24 ستمبر2023ء بخاری کالج جی ٹی روڈ جہلم میں ہوئی جس میں مشاعرہ منقعد ہوا۔ صدارت جناب اقبال احمد قمر نے کی۔ مہمان خصوصی جناب سید انصر تھے مہمانان اعزاز کا اعزاز جناب صدیق سورج اور جناب سعید میر کو حاصل ہوا۔
نظامت کے فرائض جناب اقبال ناظر نے سرانجام دیئے۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت احسان شاکر کو حاصل ہو ئی۔ جب کہ نعت رسول مقبول صل اللہ علیہ والہ وسلم پیش کرنے کا شرف سید اختر علی شاہ کے نصیب ہوا۔ مشاعرہ میں جن شعراء کرام نے کلام سنایا۔ ان میں جناب اقبال احمد قمر، جناب صدیق سورج، جناب سید انصر،۔ جناب سعید میر، جناب مرزا سکندر بیگ، جناب اقبال ناظر، جناب اعجاز روشن، جناب رحمت اللہ، جناب ساجد جاوید، جناب ساجد علی ساجد، جناب شکیل احمد کاسبی، جناب آمین فاروقی، جناب ذوالفقار زلفی، جناب عبدالصمد سبحانی،جناب اختر شاہ عارف،جناب نعمان نومی، جناب ڈاکٹر محمد خلیل، اور جناب احسان شاکر شامل تھے۔ جناب پروفیسر عصمت حسین اور جناب سید شبیر احمد نے خصو صی سامع کے طور پر اجلاس میں شرکت کی
آخر میں جناب سکندر بیگ کے بھانجے کے لیے دعائے مغفرت کی گئی جو حال ہی میں ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہو گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں