سٹس مظاہر کیخلاف ریفرنسز، جسٹس طارق مسعود نے ریفرنسز پر اپنی قانونی رائے دے دی

Spread the love

سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں 10 ریفرنسز دائر کیے گئے تھے جن میں مالی بے ضابطگی پر کارروائی کی استدعا کی گئی تھی۔

اسلام آباد(نمائندہ اویس قاضی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سپریم کورٹ کے سینیئر جسٹس سردار طارق مسعود نے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف ریفرنسز پر اپنی قانونی رائے دے دی.جسٹس مظاہر نقوی کےخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں 10 ریفرنسز دائر کیے گئے تھے، ان کے خلاف ریفرنسز میں مالی بے ضابطگی پرکارروائی کی استدعا کی گئی تھی۔سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے بطور چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل ریفرنس اسکروٹنی کیلئے ممبر کمیٹی کو بھجوایا تھا۔سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے جسٹس مظاہر نقوی کےخلاف ریفرنسز جسٹس سردار طارق کو بھجوائے تھے۔اور اب ذرائع نے بتایا ہے کہ جسٹس سردار طارق مسعود نے ریفرنسز پر اپنی قانونی رائے دے دی ہے.خیال رہے کہ گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی ریٹائرمنٹ سے قبل جسٹس سردار طارق مسعود ان کی جانب سے فون کرنے پر ناراض ہوگئے تھے۔جسٹس سردار طارق مسعود نے کیس سپریم جوڈیشل کونسل بھیجنے کے بجائے انہیں فون کرنے اور رائے مانگنے پر ناراضی کا اظہار کیا۔جسٹس طارق مسعود اس بات پر ناراض ہوئے تھے کہ ان کے خلاف آنے والی شکایت کا حوالہ دیکر کہا گیا تھا وہ اگر کہیں تو اس شکایت کو ختم کردیں اور اس کے عوض ان کے پاس ساتھی جج کے حوالے سے جو شکایت ہے اس کو ختم کردیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں