ورلڈ کپ کیلئے بھارت جانے سے قبل افغان کھلاڑیوں سے طالبان رہنما کی ملاقات

Spread the love

متحدہ عرب امارات میں 10 روز ٹریننگ کے بعد افغانستان کی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے پیر کی شام بھارت روانہ ہوئی۔

دبئی(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بھارت جانے سے قبل افغان کرکٹرز سے اہم طالبان لیڈر انس حقانی نے ملاقات کی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت روانگی سے قبل افغانستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل نے کھلاڑیوں کے ساتھ میٹنگ کی جس میں طالبان کے اہم رہنما انس حقانی نے بھی شرکت کی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس موقع پر ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 10روز ٹریننگ کے بعد افغانستان کی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پیر کی شام بھارت روانہ ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں