نواز شریف کی پاکستان روانگی سے قبل عمرے کیلئے سعودی عرب جانےکا امکان۔

Spread the love

دبئی میں دو روزہ قیام کے دوران نواز شریف کی متعدد ملاقاتیں طے ہیں۔ذرائع

لندن(نمائندہ صغیر عالم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی پاکستان روانگی سے قبل عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانےکا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق نواز  شریف کا سعودی عرب میں قیام  چار  سے پانچ  روز ہوگا،عمرے کی ادائیگی کے بعد نواز شریف دبئی پہنچیں گے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ دبئی میں دو روزہ قیام کے دوران نواز  شریف کی متعدد ملاقاتیں طے ہیں۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبرکو دبئی سے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں