ڈاکٹر محمد ادریس کے اس غیر اخلاقی اقدام کی صاف اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔سیاسی و کاروباری شخصیت
پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق معروف سیاسی و کاروباری شخصیت محمد نادر خان نے اپنی مذمتی بیان میں کہا کہ گزشتہ روز پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کی کابینہ کا اجلاس ٹی سی سی میں صدر پیوٹا کی سربراہی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اس بات پر حیرانگی کا اظہار کیا گیا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد ادریس نے اپنے دور میں چھٹی پر جانے سے پہلے وائس چانسلر کے دفتر میں خفیہ جاسوسی کیمرے نصب کئے ہوئے تھے جن کو وہ اپنے موبائل ایپ کے ذریعے کنٹرول کرتے تھے۔ ان خفیہ کیمروں کی موجودگی کو اُس وقت کے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر جان بخت اور موجودہ پرو وائس چانسلر سے بھی خفیہ رکھا گیاتھا اور ان کو اس معاملے میں لاعلم رکھا گیا تھا۔ حال ہی میں اطلاع ملنے پر وائس چانسلر کے دفتر سے خفیہ کیمرے برآمد کیے گٸے اور قائم مقام ڈائریکٹر آئی ٹی کو ان خفیہ/جاسوسی کیمروں میں موجودہ ریکارڈنگ کو اپنی تحویل میں رکھنے کی ہدایت کی گٸی۔یہ بات اہم ہےکہ وائس چانسلر آفس ایک پبلک آفس ہے جہاں مختلف ممالک کے سفیر اور ہائی کمشنرز ،صوبائی اور وفاقی وزراء، سرکاری آفسران، سیکیورٹی اداروں کے اہلِ کار اور مختلف مرد اور خواتین ملازمین وقتاً فوقتاً مختلف کاموں کے سلسلے میں آتے جاتے رہتے ہیں اور مختلف اُمورپر بات چیت کرتے رہتے ہیں۔ پبلک آفس میں خفیہ /جاسوسی کیمروں کی تنصیب اور ریکارڈنگ مجرمانہ فعل ہے اور کسی کی ذاتی گفتگو کی ریکارڈنگ کے حوالے سے قانون موجود ہے جو کہ اس قسم کے غیر قانونی اور مجرمانہ حرکات کی قطعاً اجازت نہیں دیتا۔ڈاکٹر محمد ادریس کی اس حرکت سے یہ بدگمانی پیدا ہوتی ہے کہ وہ اِن کیمروں کے زریعے وائس چانسلر آفس میں ملاقات کے لیے آنے والے آساتذہ اور اعلیٰ صوبائی حکام کی ریکارڈنگ کرکے بلیک میل کرتے تھے۔سیاسی و کاروباری شخصیت محمد نادر خان پیوٹا کابینہ جامعہ پشاور کے چانسلر اور نگران صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ ڈاکٹر محمد ادریس کے اس غیر اخلاقی اقدام کی صاف اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور اس کے پیچھے چھپے مذموم ارادوں کو بے نقاب کرکے قانونی کاروائی کی جائے۔تاکہ آئندہ اس قسم کی غیر اخلاقی اور غیر قانونی حرکت کا تدارک ممکن ہو سکے۔
